دبئی(فیاض حسین سٹی ایکسپریس نیوز )پاکستان سپر لیگ کے چوتھے مقابلے میںh ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو4وکٹوں سے ہرا دیا ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیئے گئے 126 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز نے بلے بازی شروع کی توجانسن چارلس بغیر کوئی رن بنائے وقاص مقصود کی گیند پر وکٹ کیپر رونکی کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے۔

دبئی(فیاض حسین سٹی ایکسپریس نیوز ) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزملتان سلطانز کینسر کا مقابلہ کرنے والے بچوں کو پی ایس ایل دکھانے کے لیے دبئی لے آئی ۔ ملتان سلطانز کے مالک علی خان ترین نے ایک انٹر ویو کے دوران بتایا کہ وہ جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کو سامنے لانے کے لیے بھرپور کوششیں کررہے ہیں

دبئی(فیاض حسین ایکسپریس نیوز ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے چوتھے ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 7رنزسے شکست دےدی۔دبئی میں کھیلے جارہے پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز کی جانب سے 184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی جانب سے ٹام مورس اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا لیکن محمد عامر نے دوسرے ہی اوور میں ٹام کو پویلین واپس بھیج دیا جب کہ شان مسعود بھی 20 رنز کی اننگز کھیل کر آﺅٹ ہوئے۔

دبئی(فیاض حسین سٹی ایکسپریس نیوز )پاکستان سپر لیگ کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈنے لاہور قلندرز کو 5وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔ دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے لیوک رانچی اور رضوان حسین بطور اوپنرز میدان میں اترے ۔45 رنز کے مجموعی سکور پر اسلام آباد کی پہلی وکٹ رضوان کی صورت میں گری جنہوں نے 15 رنز بنائے، اگلی ہی گیند پر لیوک رانچی جبکہ اوور کی آخری گیند پر سالٹ آﺅٹ ہوگئے