ابو ظہبی(فیاض حسین سٹی ایکسپریس نیوز ) متحدہ عرب امارات میں گزشتہ کچھ عرصے سے عجیب و غریب وجوہات کی بناء پر طلاق لیے جانے کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ حال ہی میں مقامی عدالت میں عرب لڑکی کی جانب سے خاوند سے طلاق مانگنے کا ایسا معاملہ سامنا آیا جس نے سب کو حیرانی میں ڈال دیا۔

دبئی(فیاض حسین سٹی ایکسپریس نیوز )پاکستان سپر لیگ کے چوتھے مقابلے میںh ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو4وکٹوں سے ہرا دیا ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیئے گئے 126 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز نے بلے بازی شروع کی توجانسن چارلس بغیر کوئی رن بنائے وقاص مقصود کی گیند پر وکٹ کیپر رونکی کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے۔

دبئی(فیاض حسین سٹی ایکسپریس نیوز ) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزملتان سلطانز کینسر کا مقابلہ کرنے والے بچوں کو پی ایس ایل دکھانے کے لیے دبئی لے آئی ۔ ملتان سلطانز کے مالک علی خان ترین نے ایک انٹر ویو کے دوران بتایا کہ وہ جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کو سامنے لانے کے لیے بھرپور کوششیں کررہے ہیں

دبئی(فیاض حسین سٹی ایکسپریس نیوز )پاکستان سپر لیگ کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈنے لاہور قلندرز کو 5وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔ دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے لیوک رانچی اور رضوان حسین بطور اوپنرز میدان میں اترے ۔45 رنز کے مجموعی سکور پر اسلام آباد کی پہلی وکٹ رضوان کی صورت میں گری جنہوں نے 15 رنز بنائے، اگلی ہی گیند پر لیوک رانچی جبکہ اوور کی آخری گیند پر سالٹ آﺅٹ ہوگئے

دُبئی(فیاض حسین سٹی ایکسپریس نیوز )پولیس نے ایک شامی بزنس مین کو اپنے سگے بیٹے کا جعلی ڈیتھ سر ٹیفکیٹ بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم نے یہ جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ امارات کی وزارت خارجہ اور شامی سفارت خانے سے تصدیق کرانے کی خاطر جمع کروایا تھا۔