ضلع مہمند:(فرہاد خان کدی خیل)آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن باجوڑکابینہ کا دورہ مہمند،مختلف سکولوں کے دورے کے ساتھ ساتھ ضلع مہمند کے آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کابینہ کے ساتھ ملاقات بھی کی، اس موقع پر آل مہمند پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر بختی جان،جنرل سیکرٹری جاوید خان اور پریس سیکرٹری گل درب خان موجود

ضلع مہمند(فرہادکدی خیل) مہمندپریس کلبوں کے مابین چار سال سے جاری اختلافات کا خاتمہ ایک پر یس کلب کے قیام پر متفق ، ایم این اے ساجد خان، ڈی سی مہمند افتخار عالم ، سنیٹر ہلال رحمن کے بھائی عباس رحمن اور مقامی صحافیوں کی چار رکنی کمیٹی نے اختلاف رائے کی خاتمے میں نمایاں کردا ر اداکیا

ضلع مہمند(فرہاد کدی خیل)اسسٹنٹ ایجوکیشن افیسر محمد علی اور اسسٹنٹ ایجوکیشن افیسر عبدالستار صافی کا پاک افغان سرحدی علاقہ بائیزی کے گورنمنٹ پرائمری سکول علی کور ۔گورنمنٹ پرائمری سکول بیدمنی ۔سوران اور سڑا خوا پر چھاپے ۔تمام اساتذہ اور بچوں کی حاضری تسلی بخش قرار۔اساتذہ اپنا حاضری یقینی بنائیں ورنہ قانون کےمطابق سخت کاروائی کی جائےگی