68

مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر) گورنمنٹ مڈل سکول ناڑہ ڈوگہ مانسہرہ میں موسم بہار کی آمد پر سرسبز پاکستان کا حسین سنہرا خواب معماران قوم اساتذہ کرام کے بابرکت ہاتھوں حقیقت کا روپ دھاتے ہوۓ

مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر)
گورنمنٹ مڈل سکول ناڑہ ڈوگہ مانسہرہ میں موسم بہار کی آمد پر سرسبز پاکستان کا حسین سنہرا خواب معماران قوم اساتذہ کرام کے بابرکت ہاتھوں حقیقت کا روپ دھاتے ہوۓ۔۔۔ رب کریم سے دعا ہے کہ ہمیں اس نیک مقصد میں کامیابی سے ہمکنار کرے اور ان درختوں کو اور انکے پھلوں کو افادہ عامہ کا ذریعہ بنائے تاکہ حدیث مبارکہ کے مطابق ہم بھلائیاں سمیٹنے والے بنیں۔۔ فرمایا جو مسلمان پودا لگاتا ہے اور اس سے انسان ، چوپائے یا پرندے کھالیں تو یہ اس کے لیے قیامت تک کے لیے صدقہ ہے بخاری و مسلم ۔۔ اسی طرح اس کی اہمیت کا اندازہ اس حدیث سے ہوتا ہے کہ آپؐ نے فرمایا
اگر قیامت قائم ہورہی ہو اور تم میں سے کسی کے ہاتھ میں قلم ہو اور وہ اس بات پر قادر ہوکہ قیامت قائم ہونے سے پہلے وہ اسے لگا لے گا تو ضرور لگائے ۔ (مسند احمد:۱۲۹۰۲ )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں