52

پشاور:ضلعی انتظامیہ پشاورکادکانوں سے باہر تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف آپریشن۔بیشتر گرفتار۔ترجمان ڈپٹی کمشنر پشاور

ضلعی انتظامیہ پشاور نے تجاوزات مافیا کے خلا ف کارروائی کرتے ہوئے چارسدہ روڈ اور سرکلر روڈ سے تجاوزات قائم کرنے پر بیشتر افراد کو گرفتار کرتے ہوئے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔ اس حوالے سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد اظہر خان نے ٹاؤن فور انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کے ہمراہ کوہاٹ روڈ پر گڑھی قمر دین کے علاقے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا۔ اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیاتھا۔ کارروائی کے دوران دکانوں سے باہر فٹ پاتھ اور سڑکوں پر تجاوزات قائم کرنے پر بیشتر دکانداروں کوگرفتار کرتے ہوئے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا۔ ان بازاروں میں دکانداروں نے فٹ پاٹھ اور سڑک کے کے اوپر تجاوزات قائم کی ہوئی تھیں جس کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کو سخت تکلیف کا سامنا تھا اور اکثر اوقات ٹریفک بھی جام رہتی تھی۔جس پر ضلعی انتظامیہ کے افسران نے کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات کا خاتمہ کرکے بیشتر دکانداروں کو گرفتار کر لیا اور ان گرفتار دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں