59

مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر) تھانہ پٹن میں نامزد ملزمان فراز احمد ولد حیات،زرداد ولد میرداد،گل نواز ولد محمد کبیر،شیر احمد ولد محمد رحمان،محمد جعفر ولد سلطان محمود اقوام سینہ خیل ساکنان پٹن کو ڈی ایس پی سرکل پٹن مطلوب خان کی سربراہی میں صدر ایوب خان بمعہ انوسٹیگیشن ٹیم نے گرفتار کر کے بند حوالات تھانہ کیے گئے

مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر)
تھانہ پٹن میں نامزد ملزمان فراز احمد ولد حیات،زرداد ولد میرداد،گل نواز ولد محمد کبیر،شیر احمد ولد محمد رحمان،محمد جعفر ولد سلطان محمود اقوام سینہ خیل ساکنان پٹن کو ڈی ایس پی سرکل پٹن مطلوب خان کی سربراہی میں صدر ایوب خان بمعہ انوسٹیگیشن ٹیم نے گرفتار کر کے بند حوالات تھانہ کیے گئے۔ جبکہ مقدمہ میں نامزد دو اور ملزمان محمد رحمان،محمد نذیر ولد سلطان محمود کی گرفتاری کیلئے مقامی پولیس کی چھاپہ زنی اور کوششیں جاری ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر کوہستان ذوالفقار خان جدون نے کہاکہ عوام کی جان ومال کی تخفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہے گی۔ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔اور عوام سے بھی اپیل کی کہ جرائم کی خاتمہ میں پولیس کا ساتھ دیں۔کیونکہ عوام کے تعاؤن کے بغیر ایک پر امن معاشرہ کا قیام ممکن نہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں