39

مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر)ضلع مانسہرہ کے دیرپاامن اور جرائم کے خاتمے کے لئے علماء اکرام کا کردار انتہائی اہم ہے۔ ڈی پی او مانسہرہ

مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر)ضلع مانسہرہ کے دیرپاامن اور جرائم کے خاتمے کے لئے علماء اکرام کا کردار انتہائی اہم ہے۔ ڈی پی او مانسہرہ
ڈی پی او مانسہرہ آصف بہادر کی دعوت پر ڈی پی او آفس مانسہرہ میں مختلف مسالک کے علماء اکرام کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد ہوا۔میٹنگ سے ڈی پی او مانسہرہ آصف بہادر اور تمام مکاتب فکر کےعلماء اکرام نے خطاب کیا…ڈی پی او مانسہرہ نے میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع مانسہرہ کے امن و امان اور تمام مسالک کے علماء میں ہم آہنگی کا سہرا آپ کے سر جاتا ہے۔ معاشرے سے اخلاقی جرائم کے خاتمے اور دیگر سماجی برائیوں کی روک تھام کے لئے علماء اکرام کا کردار ہمیشہ قابل ستائش رہا ہے۔ معاشرے میں نفرت اور تفرقہ پھیلانے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کریں۔ کسی بھی معاشرے کے اقدار کوحاصل کرنے اور مضبوط معاشی نظام کے لئے امن و امان کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔ جرائم پیشہ افراد اس معاشرے اور ہمارے بچوں کے مستقبل کے دشمن ہے۔ علماء اکرام ایسے عناصر کی نشاندہی کریں اورپولیس کے مثبت اقدامات میں تعاون کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں