6

شکرگڑھ (ملک شہباز سے ) کے سرحدی علاقہ میں غیر معیاری اوجعلی دوائی کے استعمال سے مبینہ طور پر سینکڑوں ایکڑ گندم کی فصل تباہ کسان سراپا احتجاج ۔۔

شکرگڑھ (ملک شہباز سے ) کے سرحدی علاقہ میں غیر معیاری اوجعلی دوائی کے استعمال سے مبینہ طور پر سینکڑوں ایکڑ گندم کی فصل تباہ کسان سراپا احتجاج ۔۔
تفصیلات کے مطابق شکرگڑھ کے سرحدی علاقہ ننگل چک پوپوکھرال کاہنہ اور جگوال میں مبینہ طور پر جعلی اور غیر معیاری دوائی سے سینکڑوں ایکڑ گندم کی کھڑی فصل تباہ ہوگئی کسانوں نے کمپنی مالک کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ایک طرف بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو دوسری طرف ان جعلسازوں نے ہماری زندگی کی کمائی داؤ پر لگا دی احتجاج کرتے ہوئے عبدالواحد محمد حنیف عبدالروف محمد جمیل غلام قادر غلام مرتضیٰ اور مقصود کا کہنا تھا کہ ہم وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور متعلقہ محکموں سے اپیل کرتے ہیں کے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور جعلی زرعی ادویات بنانے والی کمپنیاں سیل کی جائیں اور ہمیں ہمارا معاوضہ دیا جائے تا کہ ہمارے نقصان کا ازالہ ہوسکے ہمارے پاس اس کے علاؤہ کوئی اور آسرا نہیں اگر ہماری شنوائی نہ ہوئی تو ہم بچوں سمیت شکرگڑھ مین چوک بند کردیں گے اور تب تک وہاں سے نہیں ہٹیں گے جب تک ہماری دادا رسی نہیں ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں