63

نیلم آزاد کشمیر(راجہ ابریز)یوم یکجہتی کشمیر کے موقع وادی نیلم کے گرلز ہائی سکول آٹھمقام میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ،تقریب کے تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر خواجہ منشاء انجم تھے

نیلم آزاد کشمیر(راجہ ابریز)یوم یکجہتی کشمیر کے موقع وادی نیلم کے گرلز ہائی سکول آٹھمقام میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ،تقریب کے تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر خواجہ منشاء انجم تھے ،تقریب میں بچوں نے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی اور اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتےہوئے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر خواجہ منشاء انجم ،صدر معلمہ عابدہ اکبر نے کہا کہ آج کا دن یوم یکجہتی کشمیر ملک بھر کی طرح وادی نیلم میں بھی منایا جا رہا ہے ،ہمارا جینا مرنا مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ ہے انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ ستر سالوں سے قربانیاں دے رہے ہیں ،ان کی قربانیاں کبھی بھی رائیگاں نہیں جائینگی انشاءاللہ آزادی جلد کشمیریوں کا مقدر بنے گی ۔انھوں نے کہا کہ مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر جس طرح ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا اس سے لگتا ہے بھارت جلد مٹ جائے گا کیونکہ اب ظلم کی انتہا ہوچکی ہے ۔انھوں نے کہا کہ بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے کبھی وہ ایل او سی کی خلاف ورزی کر کے آزاد کشمیر کے مسلمانوں پر ظلم کرتے ہیں اور کبھی مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت کرتے ہیں ،اقوام عالم کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے انھوں نے کہا کہ ہمیں بھارتی مظالم کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کے لئے کردار ادا کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں