50

پشاور(عزیز آفریدی کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے صرافہ بازار میں ہونے والے چوری کا سراغ لگا کر واردات میں ملوث تالہ توڑ گروہ کا مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران وارات میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا جس کی نشاندہی پر اس کے قبضے سے مسروقہ لاکھوں روپے مالیت کی سونا اور چاندی بھی برآمد کر لیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے دوران تفتیش اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے،

پشاور(عزیز آفریدی کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے صرافہ بازار میں ہونے والے چوری کا سراغ لگا کر واردات میں ملوث تالہ توڑ گروہ کا مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران وارات میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا جس کی نشاندہی پر اس کے قبضے سے مسروقہ لاکھوں روپے مالیت کی سونا اور چاندی بھی برآمد کر لیا،
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے دوران تفتیش اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے،
تفصیلات کے مطابق مدعئ اختر علی ولد نور محمد سکنہ خان مست کالونی حال اندر شہر نے مورخہ 9جون 2019کو تھانہ خان رازق شھید میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بیان کیا کہ اس کا اندر شہر میں جیولر ی کی دوکان ہے جو کہ ملزمان نے رات کی تاریکی میں دوکان کے تالے توڑ کر اس کے دوکان سے 5کلو گرام
چاندی اور ساڑھے چار تولے سونا چوری کر کے لے گئے ہیں جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ،
ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے واقع کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی گوھر خان سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ خان رازق شھید محمد نور خان اور خلیل الرحمان OII پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرکے گرفتار کر نے کا ٹاسک حوالہ کیا ڈی ایس پی گوھر خان کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر دن رات انتھک محنت کرتےہوئے متعدد جرائم پیشہ افراد کو شامل تفتیش کیا اور ان کے بیانات بھی قلمبند کئے گئے دوران تفتیش اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے واردات میں ملوث اصل ملزم عجب خان ولد تعویز خان سکنہ باجوڑ حال تودہ خزانہ کو گرفتار کر لیا ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران وارات میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا جس کی نشاندہی پر اس کے قبضے سے 5کلو گرام چاندی اور ساڑھے چار تولے سونا بھی برآمد کر لیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں