35

جھنگ(شیخ عرفان حیدر)ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شیخ سلیم خالد نے جنرل بس سٹینڈکا اچانک دورہ کیا

جھنگ(شیخ عرفان حیدر)ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شیخ سلیم خالد نے جنرل بس سٹینڈکا اچانک دورہ کیا۔ انہوںنے بس سٹینڈ کی تزئین و آرائش کے سلسلہ میں جاری کام اور صفائی ستھرائی سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شیخ سلیم خالدنے کہا کہ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر بس سٹینڈ کی بیوٹیفیکیشن کےلئے احاطہ اور اطراف میں 20جدید قسم کی لائٹس نصب کر دی گئی ہیں اور مسافر خانوں سمیت ہر حصہ میں مرمت اور وائٹ واش کیا جا رہاہے۔ مسافروں کی سہولیات کےلئے پینے کے ٹھنڈے پانی اور بیٹھنے کے مناسب انتظامات سمیت تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائینگی۔ انہوںنے کہا کہ میونسپل کمیٹی کا عملہ باقاعدگی سے جنرل بس سٹینڈ پرروزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کے مامور کر دیا گیا ہے جبکہ اس سلسلہ میں ٹرانسپورٹرز بھی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں