33

جھنگ(مہر نوید سدھانہ)ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈینگی سے بچاﺅ بارے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا ۔ آگاہی واک کی قیادت سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رائے سمیع اللہ اورمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نجیب اسلم نے کی جبکہ پیرا میڈیکس سٹاف اور این جی اوز کے نمائندگان بھی شریک تھے

جھنگ(مہر نوید سدھانہ)ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈینگی سے بچاﺅ بارے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا ۔ آگاہی واک کی قیادت سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رائے سمیع اللہ اورمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نجیب اسلم نے کی جبکہ پیرا میڈیکس سٹاف اور این جی اوز کے نمائندگان بھی شریک تھے۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رائے سمیع اللہ اورمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نجیب اسلم نے اس موقع پر کہا کہ ڈینگی جیسے موذی مرض سے بچاﺅ کےلئے حتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا ہوگاجس کےلئے عوام میں شعور اجاگر کرنا ضروری ہے۔ ہمیں اپنے گلی محلوں میں شہریوں کو انسداد ڈینگی کے حوالہ سے ترغیب دینا ہوگی ۔ فی الحال حکومتی اقدامات کی بدولت ڈینگی مچھر کی افزائش پر قابو پا لیا گیا ہے تاہم مستقبل کےلئے بھی ہمیں ٹھوس اقدامات کرنا ہونگے۔انہوںنے مزید بتایا کہ ہم اپنی گلی محلوں میں صفائی ستھرائی کے ٹھوس اقدامات کی بدولت ڈینگی مچھر سے نجات حاصل کر سکتے ہیں لہٰذا معاشرے کا ہر فرد اس خصوصی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھے تاکہ قبل از وقت ڈینگی سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں