13

جھنگ(اظہر عباس جنجوعہ)ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پرسی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رائے سمیع اللہ نے بنیادی مرکز صحت سلطان پور کا اچانک دورہ

جھنگ(اظہر عباس جنجوعہ)ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پرسی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رائے سمیع اللہ نے بنیادی مرکز صحت سلطان پور کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے مرکز صحت میں صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رائے سمیع اللہ نے مرکز صحت میں ناقص انتظامات پر سرزنش کی اور تمام عملہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وارننگ دی کہ مرکز صحت میں صفائی ستھرائی کے کام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ انہوںنے کہا کہ مرکز صحت میں آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین سے اچھا برتاو¿ کیا جائے انتظامیہ کی طرف سے عوام کو کوئی شکایت نہ ہو ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس سٹاف ایمان داری سے اپنے فرائض سر انجام دے۔ اس موقع پر انہوںنے بنیادی مرکز صحت کے مختلف شعبوں کا بھی تفصیلی معائنہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں