34

جھنگ(حافظ فیاض)ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پرڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر میاں احسن سلیانہ نے موضع رجانہ اورقابلی میں جعلی عطائیوں کے خلاف آپریشن

جھنگ(حافظ فیاض)ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پرڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر میاں احسن سلیانہ نے موضع رجانہ اورقابلی میں جعلی عطائیوں کے خلاف آپریشن کیا۔انہوں نے آپریشن کے دوران اسماعیل نامی جعلی عطائی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے موقع پر کلینک سیل کر دیا جبکہ چالان پنجاب ہیلتھ کونسل کو بھجوادیا ۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر میاں احسن سلیانہ نے بتایا کہ اسماعیل نامی شخص جعلی عطائی کا کاروبار کر رہا تھا۔ کاروائی کے دوران کلینک میں زائد المعیاد ادویات اور ڈرپس پائی گئیں ۔ مذکورہ شخص کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرتے ہوئے کلینک کو موقع پر سیل کر دیا گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ شہر اور گردونوا ح میں جعلی عطائیوں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جا رہا ہے ۔ عوام کی قیمتی جانوں سے کسی کو ہرگزکھیلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ جعلی عطائی خود ساختہ طور پر اپنا کاروبار بند کردیں بصورت دیگر ان کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں عمل میں لائی جائینگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں