5

میانوالی(شیخ انوار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحسن اسد علوی نے ڈی پی او آفس میں ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خلاف کریک ڈاوَن کرکے ان کے خلاف بھر پور کاروائی کرنے کے لئے میانوالی پولیس کو خصوصی ٹاسک دیا گیاہے۔ جس پر ڈی ایس پی سرکل موسیٰ خیل مہر محمد ریاض کی سربراہی میں ایس ایچ او چکڑالہ محمدکاظم، اے ایس آئی تاز اللہ اور اس کی ٹیم نے فخر آباد چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کرکے ضلع میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی چیکنگ

میانوالی(شیخ انوار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحسن اسد علوی نے ڈی پی او آفس میں ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خلاف کریک ڈاوَن کرکے ان کے خلاف بھر پور کاروائی کرنے کے لئے میانوالی پولیس کو خصوصی ٹاسک دیا گیاہے۔ جس پر ڈی ایس پی سرکل موسیٰ خیل مہر محمد ریاض کی سربراہی میں ایس ایچ او چکڑالہ محمدکاظم، اے ایس آئی تاز اللہ اور اس کی ٹیم نے فخر آباد چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کرکے ضلع میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی ۔ دوران چیکنگ ضلع میں داخل ہونے والی سوزوکی سووفٹ(Swift) کار نمبریKEH-14-743 کو روک کر چیک کیا تووقاص ولد جاوید سکنہ محلہ زرین آباد ضلع نوشہرہ نامی ڈرائیور کی جامع تلاشی لینے پر اسکی قمیض کے نیچے پیٹ پر01 کلو کا 1پیکٹ اور کمر پر01 کلو کا 01 پیکٹ باندھے ہوئے تھے جن کو چیک کرنے پر ان کے اندر ہیروئن پائی گئی۔ مزید کار کی فرنٹ سیٹ پرمحمد عارف ولد علی گوہر سکنہ نوشہرہ کی تلاشی لینے پر اسکی قمیض کے نیچے پیٹ پر01 کلو کا 01 پیکٹ اور کمر پر01 کلو کا01 پیکٹ باندھے ہوئے تھے جن کو چیک کرنے پر ان کے اندر ہیروئن پائی گئی مزید عارف کی جیب سے 4500/- روپے اور 01 عدد موبائل برآمد ہوا۔ پچھلی سیٹ پر بیٹھی 2 عورتوں میں سے 1 عورت مسماۃ نایاب زوجہ عارف سکنہ نوشہرہ کلاں کا پرس چیک کرنے پر 02 کلو کے 2 پیکٹ ہیروئن برآمد ہوئے۔ دوسری عورت کی تلاشی لینے پر مسماۃ یاسمین دختر علی گوہر سکنہ نوشہرہ کلاں کا پرس چیک کرنے پر 02 کلو کے 2 پیکٹ ہیروئن برآمد ہوئے۔ مزید گاڑی کی تلاشی لینے پر گاڑی کے مختلف خانوں میں سے 16کلو ہیروئن کے 16 پیکٹ برآمدہوئے۔ کل ہیروئن 24 کلوگرام، 4500/- روپے نقد اور01 موبائل فون برآمد کیے۔ دوران تفتیش ملزم محمد عارف نے بتلایا کہ یہ ہیروئن مسمی شوکت ولد محمد اکبر خان قوم پٹھان پہاڑ خیل سکنہ شہباز خیل کو دینے کے لیے پشاور سے شہباز خیل میانوالی جارہے تھے۔ میانوالی ڈسٹرکٹ کی تاریخ میں دوسری مرتبہ اتنی زیادہ مقدار میں ہیروئن پکڑی گئی ہے ۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہ میں اپنے پولیس افسران و جوانوں پر فخر اور ناز ہے ۔ جرائم پیشہ لوگوں کو اپنی اصلاح کرنی چاہئے اور محنت کر کے حلال روزی کمائیں اگر وہ جرم کریں گے تو ان کا انجام برا ہو گا اور وہ اپنی زندگی جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزاریں گے جرائم پیشہ افراد جتنے بھی ہوشیار بننے کی کوشش کریں گے وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے اور ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری سے ثابت ہوا کہ پولیس کی نظر سے ایسے لوگ چھپ نہیں سکتے انہوں نے کہا کہ تاجروں ، میڈیا کے نمائندوں اور شریف شہریوں کا فرض ہے کہ وہ جرائم کے خاتمے کے لئے پولیس کا بھر پور ساتھ دیں۔ بعد ازاں پوری ٹیم کو نقد انعام بھی تقسیم کیےَ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں