18

ڈیرہ اسماعیل خان(رپورٹ،نثاربیٹنی) پی ٹی آئی ڈیرہ اسماعیل خان، پارٹی کے اندر گروہ بندی عروج پر، مختلف یونین کونسلز اور وارڈوں میں ورکروں کا ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کا سلسلہ جاری، شہر میں متعدد ترقیاتی کام گروپ بندی کی وجہ سے بند،عوام پریشان،

ڈیرہ اسماعیل خان(رپورٹ،نثاربیٹنی)
پی ٹی آئی ڈیرہ اسماعیل خان، پارٹی کے اندر گروہ بندی عروج پر، مختلف یونین کونسلز اور وارڈوں میں ورکروں کا ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کا سلسلہ جاری، شہر میں متعدد ترقیاتی کام گروپ بندی کی وجہ سے بند،عوام پریشان،
برسر اقتدار پارٹی پاکستان تحریک انصاف جو اس وقت وفاق سمیت چار میں سے تین صوبوں میں حکومت کر رہی ہے اس وقت ڈیرہ کی سطح پر بکھری نظر آرہی ہے، ڈیرہ کے سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق تحریک انصاف میں ڈیرہ کی سطح پر شدید قسم کی گروپ بندی نظر آرہی ہے اور مختلف سطح پر ورکر ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی تگ و دو میں ہیں، تجزیہ کاروں کے مطابق تحریک انصاف ڈیرہ میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں اور مختلف یوسیز اور وارڈ کی سطح پر مختلف ورکر گروپ بندی اور پسند و ناپسند کے چکر میں اپنے پارٹی ورکروں کو نیچا دکھانے کے لئے آگے آگے ہیں جبکہ اس سیاسی دکانداری کی وجہ اور ورکروں کے باہمی اختلافات و کریڈٹ لے جانے کی سوچ نے کئی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کو شدید متاثر کیا ہے، تجزیہ کاروں کے مطابق اقتدار سے قبل پاکستان تحریک انصاف ایک مضبوط پارٹی تھی اور تمام ورکر یک جان ہوکر کام کررہے تھے لیکن اقتدار کے حصول کے بعد نچلی سطح پر بہت زیادہ اختلافات ابھر کر سامنے آگئے ہیں اور اچھے خاصے پرانے ورکر ایک دوسرے کو برداشت کرنا گوارہ نہیں کرتے جسکی وجہ سےکئی سنجیدہ لوگ پارٹی چھوڑنے پر غور کررہے ہیں،ںسیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کو اس بارے میں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا اور ورکروں کے روز بروز بڑھتے اختلافات اور گروپ بندی کو ختم کرنا ہوگا کیوں کہ دن بدن بڑھتے اختلافات اور گروہ بندی سے آنے والے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے لیے مشکلات کھڑی ہوسکتی ہیں جس کی پارٹی متحمل نہیں ہوسکتی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں