23

پشاور(حبیب صافی)سید ظفر علی شاہ سیکریٹری ایکسائز اور سید فیاض علی علی شآہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز منشیات کی روک تھام اور منشیات کی لعنت کو معاشرے سے سے ختم کرنے کیلئے پرعزم ایکسائز اینٹیلیجنس EIB-1 اور EIB-4 کی ایک اور بڑی مشترکہ کامیاب کاروائی، بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام ، 100000 گرام چرس یعنی 100 کلو چرس برآمد ، دو ملزمان گرفتار، مقدمہ درج

پشاور(حبیب صافی)سید ظفر علی شاہ سیکریٹری ایکسائز اور سید فیاض علی علی شآہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز منشیات کی روک تھام اور منشیات کی لعنت کو معاشرے سے سے ختم کرنے کیلئے پرعزم ایکسائز اینٹیلیجنس EIB-1 اور EIB-4 کی ایک اور بڑی مشترکہ کامیاب کاروائی، بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام ، 100000 گرام چرس یعنی 100 کلو چرس برآمد ، دو ملزمان گرفتار، مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق سید نوید جمال پراوینشل انچارج ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات براستہ مردان، پنجاب سمگلنگ کی کوشش کی جائیگی ، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے انچارج ایکسائز اینٹیلیجن بیورو نے کاروائی کیلئے اپنی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی (جس میں EIB-1 کے انچارج انسپکٹر زرجان خان ، ایڈیشنل انچارج سمیع اللہ کاشف بمعہ دیگر سکواڈ نفری اور EIB-4 کے انچارج محمد ریاض اور ایڈیشنل انچارج ازلان اسلم بمعہ دیگر سکواڈ نفری شامل تھے) نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے موٹر کار گاڑی سے 100000 گرام یعنی 100 کلو چرس برآمد کی، دو ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے منشیات قانون کی دفعہ 9cCNSA کے تحت تھانہ سٹی مردان میں مقدمہ درج کردیا گیا،سیکریٹری ایکسائز اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے انچارج ایکسائز اینٹیلیجنس ، EIB-1 موبائل سکواڈ اور EIB-4 موبائل سکواڈ کے عملے کی حآلیہ کامیاب کاروائی کو صراہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں