16

گوجرانوالہ (محمدعمران جٹ)تھانہ کھیالی پولیس کی کرایہ داری ایکٹ کے تحت کارروائی۔مالک مکان سمیت 5 ملزمان گرفتار۔دو ملزمان سے چرس اور شراب برآمد کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی ۔

گوجرانوالہ (محمدعمران جٹ)تھانہ کھیالی پولیس کی کرایہ داری ایکٹ کے تحت کارروائی۔مالک مکان سمیت 5 ملزمان گرفتار۔دو ملزمان سے چرس اور شراب برآمد کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی ۔گوجرانوالہ سٹی پولیس آفیسر معین مسعود کی زیر ہدایت اور ایس پی سٹی عبدالقیوم گوندل کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کھیالی انسپکٹر سجاد علی اپنی ٹیم کے ہمراہ کرایہ داری ایکٹ کے تحت موثر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے پانچ ملزمان گرفتار کئے ہیں۔ملزمان نے مکان کرایہ پر دتیے ہوئے متعلقہ تھانہ میں اندراج نہیں کرایا تھا کارروائی مالک مکان اور کرایہ داروں کے خلاف کی گئی ہے ۔گرفتارملزمان میں محمد ارشد۔ عزیز اللہ خان ۔سلمان۔گلزار خان۔ عبدالرشید خان ۔ آغاز اللہ دتہ شامل ہیں۔ مزید براں منشیات فروش ہارون بھٹی اور ظہیر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ اور ان کے قبضہ سے ایک گیلن شراب اور 160 گرام چرس برآمد کی ہے ۔اس موقع پر سی پی او کا کہنا ہے کہ کرایہ دار ایکٹ کے تحت ضروری ہے کہ مالک مکان اور کرایہ دار دونوں متعلقہ تھانہ میں اندراج کروائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں