13

پشاور(حبیب صافی)کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر کی پراپرٹی ٹیکس نادھندگان کے خلاف کارروائی کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر بمعہ ٹیکس ریکوری سٹاف نے صدر بازار،سنہری مسجد روڈمیں پراپرٹی ٹیکس بقایاجات کی مد میں سعادت پلازہ،فہد پلازہ،پیر شاہ زیب مارکیٹ،پیر عالم مارکیٹ،دوبئی مارکیٹ،گولڈن ہوٹل سمیت 123 کمرشل یونٹس کا دورہ کیا

(پشاور(حبیب صافی)کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر کی پراپرٹی ٹیکس نادھندگان کے خلاف کارروائی کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر بمعہ ٹیکس ریکوری سٹاف نے صدر بازار،سنہری مسجد روڈمیں پراپرٹی ٹیکس بقایاجات کی مد میں سعادت پلازہ،فہد پلازہ،پیر شاہ زیب مارکیٹ،پیر عالم مارکیٹ،دوبئی مارکیٹ،گولڈن ہوٹل سمیت 123 کمرشل یونٹس کا دورہ کیا۔ کارروائی کے دوران بقایاجات کی مد میں 87 یونٹس کو سیل کردیا جس میں دوکانیں اور دفاتر سمیت گودام وغیرہ شامل ہیں۔مزکورہ پراپرٹی میں پراپرٹی ٹیکس بقایاجات کی مد میں چوبیس لاکھ سینتالیس ہزار روپے بقایاجات ہے جو کہ بار بار نوٹسز جاری کرنے کے باوجود واجب الادا ہے۔ کمرشل یونٹس کے بقیہ یونٹس مالکان اج ہی خود جمع کرنے پر رضامند ہوگئے جس کی وجہ سے صرف اج کے دن جمع کرنے کے لئے مہلت دیدیا کہ اپکے زمہ پراپرٹی ٹیکس کے جتنے بقایاجات ہے اسکو فوری جمع کردیں بصورت دیگر بقیہ یونٹس کو بھی سیل کردیا جائیگا جو کہ ادائیگی پراپرٹی ٹیکس تک سیل رہے گی۔
کینٹ بورڈ انتظامیہ کے مطابق کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر کی نگرانی میں پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیاں بلاتعطل جاری رہے گی جس میں کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں