23

اٹھارہ ہزاری(تصور حسین گورائیہ سے)مشیر لائیوسٹاک فیصل جبوآنہ کے آبائی حلقہ میں محکمہ لائیوسٹاک کی کارکردگی مایوس کن،عملہ جانوروں کو چیک کرنے کی بجائے لیت و لعل سے کام لینے لگا ،شہری ہیلپ لائن پر کال کرتے رہے کوئی شنوائی نہ ہوئی،نوٹس کا مطالبہ

اٹھارہ ہزاری(تصور حسین گورائیہ سے)مشیر لائیوسٹاک فیصل جبوآنہ کے آبائی حلقہ میں محکمہ لائیوسٹاک کی کارکردگی مایوس کن،عملہ جانوروں کو چیک کرنے کی بجائے لیت و لعل سے کام لینے لگا ،شہری ہیلپ لائن پر کال کرتے رہے کوئی شنوائی نہ ہوئی،نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تبدیلی سرکار کی جانب سے تمام محکمہ جات کی کارکردگی بہتر بنانے کے دعوے صرف دعوے ہی ثابت ہوئے تحصیل اٹھارہ ہزاری کے نواحی علاقے درگاہی شاہ کے رہائشی حاجی غلام حسن کی لاکھوں روپے مالیت کی گائے اچانک بیمار ہوگئی مذکورہ شہری نے لائیوسٹاک عملہ کو مددکے لیے بلایا جنہوں نے بے بسی کا اظہار کردیا جس پر شہری نے محکمہ کی ہیلپ لائن پر اطلاع دی ہیلپ لائن حکام کی جانب سے فوری مددکے لیے ٹیم بھیجنے کی یقین دہانی کروائی گئی لیکن محکمہ لائیوسٹاک کی کوئی ٹیم نہ پہنچ سکی جس پر شہری کو مہنگے داموں پرائیوٹ حیوانات ڈاکٹرز سے علاج رجوع کرنا پڑا محکمہ لائیوسٹاک کی کارکردگی سے مایوس ،مشیر وزیراعلی پنجاب نواب فیصل جبوآنہ کے آبائی حلقہ کے رہائشی حاجی غلام حسن نے اعلی حکام سے عملہ کی غفلت کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں