13

پشاور (حبیب صافی ) ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے کہاہے کہ پولی تھین شاپنگ نکاسی آب کے سنگین مسائل پیدا کررہے ہیں ان شاپنگ استعمال ترک کرنے کیلئے انقلابی اقدامات ناگزیر ہے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر ضلعی حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے پولی تھین شاپنگ بیگ کا استعمال مرحلہ واارترک کرنے اور عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے انقلابی اقدامات کئے جو کہ قابل تحسین ہے

پشاور (حبیب صافی ) ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے کہاہے کہ پولی تھین شاپنگ نکاسی آب کے سنگین مسائل پیدا کررہے ہیں ان شاپنگ استعمال ترک کرنے کیلئے انقلابی اقدامات ناگزیر ہے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر ضلعی حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے پولی تھین شاپنگ بیگ کا استعمال مرحلہ واارترک کرنے اور عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے انقلابی اقدامات کئے جو کہ قابل تحسین ہے اسکے ساتھ ساتھ پشاور کی تاجر برادری اور خصوصا شاپنگ مالز کے مالکان نے کلیدی کردار اداکیا ہے اور ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی کا رکردگی قابل تحسین ہے جنہوں نے نہ صر ف پولی تھین شاپنگ بیگز کا استعمال ترک کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے بلکہ باہمی گفت وشنید اور مشاوت کے ساتھ تاجر برادری کو پو لی تھین شاپنگ بیگز کا استعمال ترک کرنے کی جانب راغب کیا جس کی وجہ سے پشاور کو یہ اعزاز حاصل ہوگیا ہے کہ وہ پولی تھین شاپنگ بیگ کا استعمال ترک کرنے والا پاکستان کا سب سے پہلا ضلع بن گیا ہے جو کہ انکے لیے اعزاز کی بات ہے انہوں نے کہاکہ پہلی مرتبہ بھل صفائی مہم دیہی علاقوں کے علاوہ شہری علاقوں میں بھی شروع کی جارہی ہے تاکہ جہاں پر پولی تھین شاپنگ بیگ کی وجہ سے پانی کی روانی متاثر ہورہی ہیں ان مقامات کی صفائی کی جاسکیں ‘انہوں نے کہاکہ اسکے ساتھ ساتھ پولی تھین شاپنگ بیگز تیارکرنے والی مالکان کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں تاکہ انکو قابل تحلیل شاپنگ بیگز تیارکرنے کیلئے راغب کیا جاسکیں اسکے ساتھ ساتھ پنجاب میں قابل تحلیل شاپنگ بیگز بنانے والی فیکٹریوں کے مالکان کو بھی دعوت دی گئی ہے کہ وہ پشاور میں فیکٹریاںکھولیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں منعقدہ پولی تھین شانپگ بیگز کی مرحلہ وار استعمال ترک کرنے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں ‘ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور ڈکٹر عمران حامد شیخ ‘ اے سی پشاور سارہ رحمان ‘ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز’سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے افسران اور پشاور کے معروف 30 شاپنگ مالز کے مالکان بھی موجود تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے پولی تھین شاپنگ بیگز کے استعمال کے تدار ک کیلئے اقدامات پر ضلع ناظم کو بریفنگ دی اورکہاہے پشاور کے معروف شاپنگ مالز کے ارکان نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کیااور پولی تھین شاپنگ بیگز کا استعمال ترک کرکے قابل تحلیل شاپنگ بیگز استعمال شروع کیا اورعوام کو اس جانب راغب کیا اجلاس کے اختتام پر ضلعی انتظامیہ اور ضلعی حکومت سے بہترین تعاون پر پشاور کے معروف شاپنگ مالز کے مالکان کو ضلع ناظم محمد عاصم خان اور ڈی سی ڈاکٹرعمران حامد شیخ نے تعریفی اسناد اور سرٹیفیکٹ تقسیم کئے شاپنگ مالز کے مالکان نے انکی حوصلہ افزائی پر ضلعی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ اداکیا اور اپنی ہرممکن تعاون کا یقین دلایا اجلاس میں الفتح انٹر مارٹ ‘ ودرود سنز ‘ ہائپر مال ‘ شاہین فارمیسی ‘ اے ٹو زیڈ میگا مارٹ ‘سیون الیون سپر سٹور’ انصاف سپر سٹور’ سٹی مارٹ ‘ گلیکسی مارٹ ‘ اے ون سپر سٹور’ سٹی ہائپر س ٹال کے مالکان نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں