37

حافظ اباد(ملک احتشام علی ) حافظ آ باد کے نواحی گاؤں باڈ کے سرگانہ میں بیوہ پارس بی بی کی جائیداد پر زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش..مزاحمت کرنے پر بیوہ شدید زخمی۔ حملہ کرنے والوں میں ریاض حسین ممتاز حسین ولد اللہ دیتا افضال حسین ولد ممتاز حسین و دیگر شامل

حافظ اباد(ملک احتشام علی ) حافظ آ باد کے نواحی گاؤں باڈ کے سرگانہ میں بیوہ پارس بی بی کی جائیداد پر زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش..مزاحمت کرنے پر بیوہ شدید زخمی۔ حملہ کرنے والوں میں ریاض حسین ممتاز حسین ولد اللہ دیتا افضال حسین ولد ممتاز حسین و دیگر شامل۔ بیوہ پارس بی بی نے بتایا کہ اس نے روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پارس بی بی اور ان کے بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔جس پر بیوہ شدید زخمی ھو گئی۔ اس پر پارس بی بی نے میڈیکل کرواکر تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں میں ملزمان کے خلاف درخواست دائر کروا دی جب کہ یہ ملزمان اس سے قبل بھی ایسا واقعہ کرچکے ہیں اس میں مقدمہ بھی درج ہوا لیکن مقامی پولیس نے پارس بھی بھی کے ملزمان کو بے گناہ لکھ دیا جس کی وجہ سے ملزم کو شہ مل گئی پارس بی بی کی اعلی حکام سے انصاف کی اپیل..اہل علاقہ نے بتایا کہ ان ملزمان کے خلاف دی جانے والی ہر درخواست پولیس چوکی انچارج اے ایس آئی مبشر کو بھجوا دی جاتی ھے۔جو درخواست دہندگان کو سخت ہراساں کرتا ھے جس کی وجہ سے متاسرین تھانہ جانے سے کتراتے ھیں۔اس بیوہ کی درخواست پر بھی تاحال کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں