18

پشاور(حبیب صافی)اہکسائز اینٹیلجنس EIB-1 اور EIB-4 کی مردان شیر گڑھ چیک پوسٹ پر ایک اور بڑی کاروائی ، 25000 گرام یعنی 25 کلو چرس برآمد ، ملزم گرفتار،مقدمہ درج

پشاور(حبیب صافی)اہکسائز اینٹیلجنس EIB-1 اور EIB-4 کی مردان شیر گڑھ چیک پوسٹ پر ایک اور بڑی کاروائی ، 25000 گرام یعنی 25 کلو چرس برآمد ، ملزم گرفتار،مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق سید نوید جمال پراوینشل انچارج اینٹیلیجنس بیورو کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ بھاری مقدار میں منشیات ملاکنڈ سوات سمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے سید نوید جمال نے ایک ٹیم تشکیل دی ۔جس میں EIB-1 کے انچارج انسپکٹر زرجان خان ، ایڈیشنل انچارج سمیو اللہ کاشف اور EIB-4 کے انچارج محمد ریاض ، ایڈیشنل انچارج ضیا انور اور ازلان اسلم اور دیگر نفری شامل تھی ) مزکورہ ٹیم نے طے شدہ لاءحہ عمل تحت شیر گڑھ چیک پوسٹ پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ہونڈا سٹی موٹر کار سے 25000 گرام یعنی 25 کلو چرس برآمد کی ۔ ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ شیر گڑھ میں مقدمہ درج کر دیا گیا،
*سید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اور خالد خان ڈائریکٹر ایڈمن ایکسائز نے منشیات روک تھام مہم میں متعلقہ عملے کی حالیہ کاروائی کو صراہا اور تمام سکواڈ کو مزید الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے منشیات کی لعنت کو معاشرے سے ختم کرنے کے پر زور عزم کا اظہار کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں