190

اپنے طیارے کی تباہی اور پھرچھلانگ لگانے سے قبل بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے ریڈار پر آخری بار کیا میسج کیا؟بھارتی میڈیا نے بتا دیا

نئی دہلی (سٹی ایکسپریس نیوز )بھارتی طیارے گرائے جانے کے بعد بھارت نے دعویٰ کیا کہ ابھی نندن نے پاکستان کا ایک ایف سولہ طیارہ گرایا ہے تاہم پاک فوج نے اس کی مکمل تردید کرتے ہوئے کہا کہ کارروائی کے دوران ایف سولہ طیارے استعمال ہی نہیں کیے گئے اور بھارتی طیاروں کو جے ایف تھنڈرز نے گرایا ۔بھارتی میڈیا نے اب ایک اور دعویٰ کر دیا ہے جس میں کہا جارہاہے کہ طیارہ گرنے سے قبل ابھی نندن کا ریڈار پر موصول ہونے والا آخری پیغام بھی سامنے آ گیا ہے ۔بھارتی ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ ابھی نندن نے آخری پیغام میں بتایا کہ ” میزائل آر 73 منتخب کر لیا گیا ہے “ ،انہوں نے میزائل پاکستانی ایف سولہ پر چھوڑا اوراس کے فوری بعد ان کا طیارہ بھی تباہ ہو گیا ۔
بھارت کی جانب سے مسلسل یہ بے بنیاد دعویٰ کیا جارہاہے لیکن جب بھارتی میڈیا نے تینوں افواج کے نمائندوں سے پریس کانفرنس کے دوران ثبوت کا مطالبہ کیا تو ان کی جانب سے بات کو گول مول کر دیا گیا اور ایک میزائل کا بچا ہوا ٹکرا دکھایا گیا جبکہ بھارتی میڈیا اور دیگر افراد کی جانب سے بالاکوٹ میں کی جانے والی کارروائی کے ثبوت مانگے جارہے ہیں ۔یاد رہے کہ پاک فضائی نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی طیاروں کو مار گرایا جس میں سے ایک کاملبہ مقبوضہ کشمیر میں جا گرا جبکہ دوسرے کا ملبہ پاکستان میں گرا اور اس کے پائلٹ بھی نندن نے خود کو ایجیکٹ کر لیا ۔بھارتی پائلٹ پاکستان کی سرزمین پر لینڈ کیا تواسے مقامی افراد نے پکڑ لیا تاہم پاک فوج کے جوانوں نے بر وقت وہاں پہنچ کر ابھی نندن کو اپنی تحویل میں لیا تاہم وزیراعظم عمران خان نے جذبہ خیر سگالی اور امن کے قیام کیلئے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا اور گزشتہ دو روز قبل اسے واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں