28

شارجہ (فیاض حسین سٹی ایکسپریس نیوز )پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) کے چوتھے ایڈیشن کے 11ویں مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرزکے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

شارجہ (فیاض حسین سٹی ایکسپریس نیوز )پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) کے چوتھے ایڈیشن کے 11ویں مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرزکے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔فاسٹ باﺅلر شاہین آفریدی آج کا میچ نہیں کھیل رہے اور یاسر شاہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل 4 میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے جس میں سے 8 پاکستان میں ہوں گے اور دیگر میچز کی میزبانی دبئی، شارجہ اور ابوظہبی کے گراﺅنڈز کریں گے۔
ذرائع کے مطابق جن میچز کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت جاری ہے اس میں شارجہ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور کراچی کنگز، ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے مابین شیڈول میچز شامل ہیں جب کہ ان کے علاوہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز اور 24 فروری کو پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچز کے ٹکٹس آن لائن دستیاب ہیں،ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں 4 اور 5 مارچ کو ہونے والے میچز کے ٹکٹس بھی آن لائن فروخت کے لیے دستیاب ہیں ،اس سٹیڈیم میں 4 مارچ کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 5 مارچ کو لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں