24

میانوالی (ایم یاسین سے )ڈی ایس پی سرکل عیسی خیل ملک ظفر اقبال کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کمرمشانی انسپکٹر محمد فیاض ہنجرا ,ایس آئی محمد یٰسین اور انکی ٹیم نے دوران سرچ آپریشن اسلحہ ناجائز اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی

میانوالی (ایم یاسین سے )ڈی ایس پی سرکل عیسی خیل ملک ظفر اقبال کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کمرمشانی انسپکٹر محمد فیاض ہنجرا ,ایس آئی محمد یٰسین اور انکی ٹیم نے دوران سرچ آپریشن اسلحہ ناجائز اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے قیصر علی خان ولد غلام رسول, ضیاء اللہ ولد حبیب اللہ سکنائے محلہ تانی خیل کمرمشانی سے 2 عدد بندوق 12 بور ڈبل بیرل, ضیاء اللہ ولد رحمت اللہ, حمید اللہ خان ولد محمد اقبال خان سکنائے وانڈھا سلطان والا سے 2 عدد پسٹل 30 بور برآمد کیے. جبکہ محمد حنیف ولد گل نائب سکنہ جناح کالونی کمرمشانی سے 400 گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف تھانہ کمرمشانی میں الگ الگ مقدمات درج رجسٹر کیے۔ڈی پی او میانوالی ممتاز احمد دیو نے ایس ایچ او تھانہ کمرمشانی اور انکی ٹیم کو اس کامیاب کاروائی پر شاباش دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں