12

ڈیرہ اسماعیل خان(نثاربیٹنی سے)ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122خیبرپختونخوا ڈاکٹر خطیر احمد خان کے احکامات کی روشنی میں ایمرجنسی آفیسر عرفان اللہ مروت کی ہدایت پر ٹریننگ کوارڈنیٹر نور علی خان کی نگرانی میں ریسکیو1122کی ٹریننگ ٹیم نے مفتی محمود سکول اینڈ کالج میں فرسٹ ایڈ،حادثات و بچائو اور عوام میں ریسکیو1122کے کردار اور شعور کی بیداری کے حوالے سے آگاہی اور فسٹ ایڈ ٹریننگ دی

ڈیرہ اسماعیل خان(نثاربیٹنی سے)ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122خیبرپختونخوا ڈاکٹر خطیر احمد خان کے احکامات کی روشنی میں ایمرجنسی آفیسر عرفان اللہ مروت کی ہدایت پر ٹریننگ کوارڈنیٹر نور علی خان کی نگرانی میں ریسکیو1122کی ٹریننگ ٹیم نے مفتی محمود سکول اینڈ کالج میں فرسٹ ایڈ،حادثات و بچائو اور عوام میں ریسکیو1122کے کردار اور شعور کی بیداری کے حوالے سے آگاہی اور فسٹ ایڈ ٹریننگ دی۔ریسکیو1122ڈیرہ کے میڈیا کوارڈنیٹر اعزاز محمود کی جاری رپورٹ کے مطابق فسٹ ایڈ ٹریننگ کے دوران ٹریننگ ونگ نے دو سیشنز کے دوران گلے میں کچھ پھنس جانا ،سانپ کا کاٹنا،چاقو چھری کا لگنا اور آگ بجھانے کے طریقے وغیرہ طلبا ء اور سکول سٹاف کو تفصیلاً عملاً بیان کئے ۔ٹریننگ کے دوران ریسکیو اور بچائو کے آسان طریقے بھی سکھائے گئے ۔ٹریننگ کے اختتام پر سکول ہذا کے پرنسپل کرنل(ر)محمداطلس خان مروت نے بہترین ٹریننگ دینے پرریسکیو1122 ٹریننگ وننگ ٹیم کو اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا اور ایمرجنسی آفیسر عرفان اللہ مروت اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کوششوں کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں