15

میانوالی(شیخ انوار)ڈی ایس پی سرکل پپلاں خالد محمود رانجھا کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ہرنولی انسپکٹر محمد افضل, ایس آئی درویش خان اور انکی ٹیم نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بہارے والا کی جانب کھلی جگہ پر مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والوں پر ریڈ کرکے 06 افراد گرفتار

میانوالی(شیخ انوار)ڈی ایس پی سرکل پپلاں خالد محمود رانجھا کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ہرنولی انسپکٹر محمد افضل, ایس آئی درویش خان اور انکی ٹیم نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بہارے والا کی جانب کھلی جگہ پر مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والوں پر ریڈ کرکے 06 افراد مہدی حسن, فاروق احمد, محمد اشرف سنائے جنڈانوالہ, منیر احمد سکنہ چاہ سیالانوالہ, ذوالفقار, محمد سلیم سکنہ ہرنولی کو گرفتار کیا جبکہ امیرعبداللہ, خان محمد, محمد اسلم, وارث, محمد اعجاز اور 05 کس نامعلوم افراد فرار ہوگئے. داؤ پر لگی رقم 18000 روپے, 06 عدد موبائل, 02 عدد مرغے, 09 عدد موٹرسائیکل برآمد کرکے تھانہ ہرنولی میں مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا. ڈی پی او میانوالی ممتاز احمد دیو نے ایس ایچ او تھانہ ہرنولی اور انکی ٹیم کو شاباش دی. نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں