12

پشاور (حبیب صافی)حیات آباد پولیس نے ایک بار پھر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے کے آتش گیر مواد پٹاخے سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

پشاور (حبیب صافی)حیات آباد پولیس نے ایک بار پھر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے کے آتش گیر مواد پٹاخے سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی
تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ وسیم ریاض صاحب کو اطلاع ملی کہ کسی بھی وقت علاقہ غیر سے بھاری مقدار میں آتش گیر مواد پٹاخے سمگل کی جائیں گی اطلاع پر فوری طور پر اے ایس پی حیات آباد نجم الحسن صاحب کو خود نگرانی کرنے اور ناکہ بندیاں لگانے کی ہدایات جاری کیں اے ایس پی حیات آباد کے زیر نگرانی انچارج انڈسٹریل شکیل خان اے ایس آئی نے جمرود روڈ پر ناکہ بندی کی اور موٹر کار ہنڈا سوک نمبری LX 913 برنگ بلیک کو روک کر تلاشی لینے پر پچھلی ڈگی اور سیٹ پر لاکھوں روپے مالیت کے آتش گیر مواد پٹاخے تقریبا 21100 ڈبے برآمد کر کے ملزم شاکر رحمان ولد نور رحمن سکنا جمرود خیبرایجنسی کو گرفتار کرکے باقاعدہ sec 7 explosives sub act 2013 kpk مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا افسران بالا کی طرف سے بروقت کارروائی کرنے پر اے ایس پی حیات آباد اور اس کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں