21

اوکاڑہ (منظور حسین )تھانہ منڈی کنگن پور نواحی گاؤں ستوکی ایک ضعیف عورت کے ساتھ ظلم وبربریت کی انتہا

اوکاڑہ (منظور حسین )تھانہ منڈی کنگن پور نواحی گاؤں ستوکی ایک ضعیف عورت کے ساتھ ظلم وبربریت کی انتہا کردی گئی ضعیف عورت تاج بی بی زوجہ محمد حسین قوم ڈوگر جس نے اپنی زرعی زمین میں گاجر کی فصل کاشت کی ہوئی تھی جو کہ گاجر کی فصل تیار تھی گاجر کی پٹائی کر نے گئی تو وہاں پہلے احمد حسن مسلح پسٹل 30بوراور فاروق حسن مسلح سوٹا لے کر آگے اور ہوائی فائرنگ شروع کردی جس پر لیبر ڈر کر بھاگ گئی اور انہوں نے تاج بی بی کو شدید تشدد کرنا شروع ہو گئے جس پرتاج بی بی نے شور مچا دیا اور اس موقع پر تاج بی بی کا شوہر محمد حسین اور نصرت بی بی نے موقع پر پہنچ کراسکی جان بچائی تو ملزمان موقع سے فرار ہو گئے اس واقعہ کے بعد تھا نہ منڈی کنگن پور مقدمہ درج کر وادیا جس پر پولیس نے کوئی بھی کاروائی نہیں کی تاج بی بی تھانہ منڈی کنگن پور کے چکر لگا لگا کر تھک ہار کے اعلیٰ حکام سپریم کو ٹ آف پاکستان اور آئی جی پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں عثمان بزدار سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے اور میری دادرسی کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں