20

سیہون شریف (محمد حسین جتوئی)سیہون شریف میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں 25 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے، 8 سالا بچی عتیقا جانبحق، دو افراد کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد ریفر کیا گیا۔

سیہون شریف (محمد حسین جتوئی)سیہون شریف میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں 25 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے، 8 سالا بچی عتیقا جانبحق، دو افراد کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد ریفر کیا گیا۔
سیہون شریف میں لال باغ سے واپسی پر زائرین سے بھرے لوڈر رکشہ اور تیز رفتار کار گاڑی میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 10 سے زائد زائرین زخمی ہوگئے جن کو سیہون اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دوسرا بڑا حادثہ لکی شاہ صدر کے قریب انڈس ہائی وے روڈ پر تیزرفتار کار اور مسافر وین میں ہوا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 15 سے زائد مسافر زخمی ہوئے جن کو ریسکیو کے بعد سیہون اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ایک 8 سالا بچی عتیقا فوت ہوگئی جبکہ دو زخمیوں کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد ریفر کیا گیا۔ زخمیوں میں فرین صابر، رمشا، کریماں، مسمات یاسمین، مسمات فرزانہ اور سجاد سمیت دیگر شامل تھے۔ دو روڈ حادثات میں 25 سے زائد افراد زخمی ہوئے اور پولیس کے مطابق دونوں روڈ حادثات تیزرفتاری کے باعث پیش آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں