24

تاندلیانوالہ (خالد پرویز) تاندلیانوالہ کے علاقہ چک نمبر 455 گ ب کے قریب تھانہ گڑھ میں نامعلوم چور تیسری بار بجلی کا ٹرانسفارمر چوری کرکے لے گئے

تاندلیانوالہ (خالد پرویز) تاندلیانوالہ کے علاقہ چک نمبر 455 گ ب کے قریب تھانہ گڑھ میں نامعلوم چور تیسری بار بجلی کا ٹرانسفارمر چوری کرکے لے گئے تفصیلات کے مطابق حاجی ظہور احمد قادری نے ٹھیکہ پراراضی لی ہوئی ہے اراضی میں بجلی ٹیوب ویل کا ٹرانسفارمر لگا ہوا تھا کہ نامعلوم چور رات کی تاریکی میں اسے اتار کر لے گئے حاجی ظہور احمد کا کہنا ہے کہ یہ ان کا تیسری بار ٹرانسفارمر چوری ہوا ہے جبکہ ان کے قریب چند گز کے فاصلے پر پولیس ناکہ لگا ہوا تھا انہوں نے کہا کہ تھانہ گڑھ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں نے علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے انہوں نے ارباب اختیار سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں