10

پشاور (حبیب صافی) کیپیٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود یوسف آباد میں خاتون کو دو بیٹوں سمیت وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے ، گھر پر حملہ کرنے اور ہوائی فائرنگ کرنے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے ایک عدد پستول بھی برآمد کر لیا گیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مدعیہ مسماۃ (ر) زوجہ میوہ دین سکنہ ہنگو حال یوسف آباد نے تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کو رپورٹ کرتے ہوئے بیان کیا کہ وہ اپنے دو بیٹوں سلمان بعمر 17سال اور عمران بعمر 15 سال کے ہمراہ سودا سلف خرید رہی تھی کہ اس دوران ملزم اسماعیل ولد فرہاد سکنہ یوسف آباد نے میرے بیٹے سلمان کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا شروع کر دیاجو ملزم سلمان کے دیگر ساتھیوں مسمیان ابراہیم ، فرہاد پسران ممتاز، عثمان ولد اسماعیل اور دیگر 3/4 کسان نے آکر میرے بیٹوں اور مجھے شدید تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا، جو ہم ماں بیٹوں نے جان بچانے کی خاطر اپنے گھر میں جا کر پناہ لینے کی کوشش کی، جس پر تمام ملزمان نے ہمارے گھر پر حملہ آور ہو کر چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوئے اور ہم پر بہ ارادہ قتل فائرنگ کی ، جس کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اے ایس پی فقیر آباد سرکل محمد شعیب نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ اعجاز خان کو جلد از جلد ملزمان گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا، ایس ایچ او اعجاز خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان ابراہیم و فرہاد پسران ممتاز کو گرفتار کر تے ہوئے ان کے قبضہ سے ایک عدد پستول بھی برآمد کر لیا گیا ، دونوں ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں